بھٹکل :۲۰/تمبر (ایس او نیوز(مرڈیشور، بستی مکی کے شری راگھویشور بھارتی ہال میں بی جے پی پسماندہ طبقہ کے عہدیداران کی حلف برداری اور تعلقہ لیول سماویش کا سابق وزیر شیوانندنائک نے افتتاح کیا۔
پروگرام میں بی جے پی پسماندہ طبقات کے ضلعی صدر جگدیش نایک نے بوتھ سطح پر پارٹی کو مستحکم کرتے ہوئے آئندہ ودھان سبھا انتخابات کو تیاری کرنے کی بات کہی۔ سورج نائک نے بھی خطاب کیا۔ ڈائس پر بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک ، گوند نائک، پرمیشور دیواڑیگا، کاویری دیواڑیگا، بھٹکل بی جے پی پسماندہ طبقہ کے صدر سنتوش نائک، منجوناتھ نائک جالی ، گووردھن نائک ، ناگما ماستی گونڈ، ونود نائک وغیرہ موجود تھے۔ شری نواس نائک نے استقبال کیا۔ ناگراج دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ وشنونائک نے نظامت کی ۔ پارٹی کے بزرگوں اور مختلف میدانوں میں کام کئے لوگوں کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔